صدر باراک اوباما نے افغانستان میں امریکی فورسز کے اختیارات میں مزید اضافہ کردیا

 US forces

US forces

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان میں تعینات امریکی فورسز کے اختیارات میں اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد امریکی فورسز مزید مؤثر طریقے سے طالبان کے خلاف کارروائی کرسکیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان میں امریکی فورسز کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے ان کے اختیارات میں مزید اضافے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد امریکی فورسز افغانستان میں طالبان سمیت دیگر دہشت گروپوں کے خلاف مزید مؤثر اور وسیع دائرہ کار میں کارروائی کرسکیں گی جب کہ افغان فورسز کو ٹریننگ سمیت میدان جنگ میں فضائی سپورٹ اور زمینی مدد بھی فراہم کریں گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے عہدیداربتایا کہ اختیارات میں اضافے سے امریکی فورسز افغانستان میں نہ صرف بڑے پیمانے پر فضائی کارروائی کرسکیں گی بلکہ افغان فورسز کو بھی دشمن کے خلاف فضائی کارروائی میں نشانہ بنانے میں مدد فراہم کریں گی۔