افغان صدر کے بیان پر مایوسی ہوئی: دفتر خارجہ

Foreign Office

Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیٹو سمٹ میں افغان صدر کے پاکستان مخالف بیان پر دفتر خارجہ نے ردعمل کا اظہار کر دیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں افغان صدر کے بیان کو مایوس کن قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، افغان حکومت کو مفروضوں کی بنیاد پر الزام تراشی کے بجائے مؤثر سرحدی نظام کے قیام اور دہشت گردوں کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے۔

نیٹو سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان اچھے اور برے طالبان کی پالیسی پر ابھی بھی کاربند ہے، پاکستان کے علاوہ تمام پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات سے فائدہ پہنچا ہے۔