صدر ٹرمپ بلبلا اٹھے، امریکی ذرائع ابلاغ نے کسی بھی سیاست دان کے ساتھ اس قدر برا سلوک نہیں کیا

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، ذرائع ابلاغ کے مستقل انہیں ہدف بنانے کے خلاف، احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ “امریکی ذرائع ابلاغ نے تاریخ میں کسی بھی سیاست دان کے ساتھ اس قدر بُرا اور غیر منصفانہ سلوک نہیں کیا”۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کنکٹیکٹ میں کوسٹل گارڈ سکیورٹی اکیڈمی کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈگری لینے والوں سے کہا کہ ” آپ ان تنقیدوں کے سامنے بے بس نہ ہوں”۔

انہوں نے کہا کہ “کبھی بھی اپنے درست نقطہ نظر سے دستبردار نہ ہوں۔ میں واشنگٹن کے ذرائع ابلاغ کے لئے اور خصوصی مقاصد کے حامل گروپوں کی خدمت کے لئے منتخب نہیں ہوا۔ میں اس ملک کی فراموش کردہ عورتوں اور مردوں کی خدمت کے لئے صدر بنا ہوں”۔

دوسری طرف وائٹ ہاوس میں اپنے چوتھے ماہ کو مکمل کرنے والی ٹرمپ انتظامیہ کے بارے میں ایک تواتر سے اسکینڈل دعوے عالمی مالیاتی منڈیوں میں سنجیدہ سطح پر اتار چڑھاو کا سبب بن رہے ہیں۔

ایشیاء اور یورپ کی اسٹاک مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ امریکہ کے انڈیکس بھی سخت نقصان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ڈالر اپنی رقیب کرنسیوں کے مقابلے میں قدر کھو رہا ہے اور سونے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔