صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

وائٹ ہاوس سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ سلمان کے ساتھ شام میں میزائل حملے کے بارے میں بات چیت کی اور گفتگو کے دوران شاہ سلمان کے لئے خادمینِ حرمینِ شریفین کے الفاظ استعمال کئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان نے شام میں شریات ائیر بیس پر امریکہ کے حملے کے ساتھ بھر پور تعاون کا اعادہ کیا۔

مذاکرات میں شاہ سلمان نے معصوم شہریوں کے خلاف کئے جانے والے وحشیانہ کیمیائی حملے کے خلاف قدم اٹھانے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

وائٹ ہاوس کے بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے علاقائی اور دو طرفہ دلچسپی کے موضوعات پر قریبی تعاون کی حالت میں ہونے پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔