صدر ایردوان نے صدر اوباما سے گیولن حوجہ کو ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا

President Erdogan

President Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کے پنسلوانیا میں مقیم سرغنہ گیولن کو ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

استنبول میں ان کی رہائش کے قریب جمع ہوجانے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما سے کہا ہے کہ اگر ہم اسٹریٹجیک پارٹنر ہیں تو پھر ہمارے اس مطالبے پر کان دھرے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے اندر موجود چھوتے سے ایک گرہو کا مکمل صفایا کردیا گیا ہے اور اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو ایک ایک کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کو ایک ایک کرتے ہوئے عدلیہ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ترک مسلح افواج سے لڑانے کی کوشش کرنے کرنے والوں کی چالوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ایک بھی دہشت گرد کو نہیں رہنے دیا جائے گا۔