میرے صدر بننے سے بھارت کو بہترین دوست مل جائے گا: ٹرمپ

Trump

Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) ایک جانب بھارت کو ناکامیاں مل رہی ہیں تو دوسری جانب اسے غیر متوقع طور پر دوست مل رہے ہیں ، امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر بن گئے تو بھارت کو ایک بہترین دوست مل جائے گا۔

نیو جرسی کے علاقے ایڈیسن میں ریپبلکن پارٹی کے ہندو اراکین کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی بھارت سے دوستی کا اشارہ دے دیا ۔ انہوں نے کہا صدر منتخب ہونے کی صورت میں امریکا اور بھارت بہترین دوست بن جائیں گے ۔ ٹرمپ نے کہا وہ بھارت اور ہندو مذہب کے پرستار ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا وہ داعش کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ انٹیلی جنس شیرنگ کریں گے۔

اگر وہ صدر بن گئے تو داعش کو شکست دیں گے ۔ ٹرمپ نے کہا صدر بننے کی صورت میں ہندوؤں اور بھارتیوں کو وائٹ ہاؤس میں حقیقی دوست ملے گا۔