ترک صدر کی لاہور آمد پر عوام کی آسانی کیلئے ٹریفک پلان مشتہر

Lahore Traffic

Lahore Traffic

لاہور (جیوڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان کی لاہور آمد پر عوام کی آسانی کے لیے ٹریفک پلان مشتہر کر دیا گیا۔

ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق دوپہر تین بجے تا رات دس بجے مال روڈ ائیر پورٹ تا آزادی چوک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔ باہر سے آزادی فلائی اوور کی طرف آنے والی ٹریفک براستہ رنگ روڈ شہر میں داخل ہو سکے گی جبکہ لاری اڈہ اور سبزی منڈی لاہور سے باہر جانے والی ٹریفک براستہ رنگ روڈ داخل ہو گی۔ شملہ ہل اور ریلوے اسٹیشن سے گریٹر اقبال پارک کی جانب آنے والی ٹریفک براستہ گڑہی شاہو چوک جی ٹی روڈ سے گزرے گی ۔ مصری شاہ سے براستہ ایک موریہ پل، انر سرکلر سے روڈ سے ٹریفک کی آمدو رفت رہے گی۔

سگیاں چوک کی جانب سے مستقل ڈائیورژن رہے گی جبکہ ویٹرنری یونیورسٹی اور ڈی آئی جی آفس سے ٹریفک ضلع کچہری کی جانب نہیں آ سکے گی ۔ ویٹرنری یونیورسٹی، ڈی آئی جی آفس سے آمد و رفت ساندہ روڈ اور ڈبل سڑکوں سے ہو گی۔

چوک چوبرجی سے بھی کوئی ٹریفک ضلع کچہری کی جانب نہیں جا سکے گی اور مزار داتا صاحب پر زائرین کی آمد سامنے کی بجائے عقبی دروازے سے ہو گی ۔ ترک صدر کی آمد پر روڈ سچوئیشن سے آگاہی کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0421915 سے راہنمائی لی جا سکتی ہے۔