صدر ممنون حسین کو کام سے روکنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے سے متعلق آرڈینسن جاری کرنے پر صدر مملکت کو کام سے روکنے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاہد اورکزئی کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں صدرممنون حسین اورسیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سے متعلق صدارتی آرڈنینس کا اجرا بلاجواز اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

آئین کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی شخص سربراہ مملکت نہیں ہو سکتا، اس لئے صدر ممنون حسین کو فوری طور پر فرائض سرانجام دینے سے روکا جائے اورچیئرمین سینٹ کوقائم مقام صدر مملکت بنایا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی آئی اے آرڈیننس کے تحت ابھی تک کسی قسم کے انتظامی اقدامات نہیں کئے گئے، اس لئے عدالت عالیہ صدر سے پوچھے کہ انہوں نے یہ آرڈیننس کابینہ کی تجویز پر جاری کیا یا اس کا اجرا وزیر اعظم کے کہنے پر کیا گیا۔