صدر اوباما نے جرمنی میں صنعتی میلے کا افتتاح کر دیا، شہریوں کا احتجاج

German Chancellor and Obama

German Chancellor and Obama

ہنوور (جیوڈیسک) صدر اوباما نے کانگریس سینٹر میں میلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جرمن چانسلر اینگلا مریکل بھی موجود تھیں۔

اپنے خطاب میں صدر اوباما نے کہا تجارتی معاہدے سے نہ صرف معاشی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ امریکا اور یورپی یونین کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اس موقع پر تجارتی معاہدے ٹرانس اٹلانٹک ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پارٹنر شپ کے مخالفین نے مظاہرہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے صارفین کے حقوق کمزور اور بڑی کمپنیوں کو تقویت ملے گی۔