صدر اوباما کے نو منتخب صدر سے اختلافات دور نہ ہو سکے، جوش ارنسٹ

Josh Earnest

Josh Earnest

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ صدر اوباما اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں اختلافات دور نہیں ہو سکے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گہرے اختلافات ہیں۔

وائٹ ہاوس ترجمان کے مطابق ملاقات میں اختلافات کو دور کرنے کے لیے کوئی بات نہیں کی گئی۔ دونوں کے درمیان اقتدار کی منتقلی سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔