آصف زرداری کی پریس کانفرنس غیر معینہ مدت کیلئے منسوخ

Asif Zardari

Asif Zardari

دبئی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کی پریس کانفرنس غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کردی گئی ہے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس کی اطلاع سینیٹر رحمان ملک نے دی تھی۔

سینیٹر رحمان ملک ہی نے پریس کانفرنس منسوخ کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کی منسوخی کی وجہ آصف زرداری کی ناسازیٔ طبع کے باعث ڈاکٹر کی ہدایت بتائی گئی ہے۔