صدر اور وزیراعظم کا بچوں کے جلنے پر انتہائی دکھ کا اظہار

Nawaz Sharif and Mamnoon Hussain

Nawaz Sharif and Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں آتشزدگی سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر اور ایوان وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ لاہور میں آتشزدگی کے واقعے میں بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی آتشزدگی میں 6بچوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔