صدر پوتین کی ترکی کے ساتھ تعلقات فروغ دینے کی مخلصانہ کوششیں

Vladimir Putin

Vladimir Putin

روس (جیوڈیسک) روس کے صدر ولادِ میر پوتین نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کے تمام پہلووں کا نئے سرے سے جائزہ لیتے ہوئے بحال کیے جانے کی بڑے مخلصانہ طریقے سے کوششیں جاری ہیں۔

قزاقستان کے صدر مملکت نور سلطان نظر بائیف کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد پریس سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ایردوان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی ہمارا پرانا اور قابل اعتماد دوست ملک ہے اس لیے ترکی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بھر پور کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان کے دورہ روس کے دوران دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے تمام پہلووں پرغور کیا گیا۔

روس کے صدر مملکت پوتین نے صدر نظر بائیف کے ترکی اور روس کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا