ترک صدر کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Saudi Arabia And Turk

Saudi Arabia And Turk

ریاض (جیوڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ترک صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدرکا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کے ساتھ شامی تنازعے اور اقتصادی امور سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں جاری بحران کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔ سعودی فرمانروا کے ساتھ لیبیا، عراق اور یمن میں جاری بحرانوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے حال ہی میں تشکیل پانے والے چونتیس ممالک پرمشتمل اتحاد کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔