تھانہ صدر پتوکی پولیس کی کاروائی، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ پرویز عرف پیجی کے 4 ارکان گرفتار

DPO Kasur

DPO Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے بتلایا کہ تھانہ صدرپتوکی پولیس نے ڈکیتی ،رابری اور اسلحہ ناجائز کی 21 سے زائد وارداتوں میں ملوث پرویز عرف پیجی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو سرغنہ پرویز عرف پیجی اورتین ساتھیوں جاوید عرف جیدا،ارشاد عرف شادا اور رفاقت سمیت گرفتا ر کرکے ملزمان کے قبضہ سے،پسٹل 4 عدد ،نقدی2لاکھ روپے ، 10 عدد موبائل فونز معہ دیگر سامان کل مالیتی 3 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کرلیا ہے۔

ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے مزدی انکشافات اور برآمدگی کی توقع ہے۔ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے مزید تفصیلا ت بتا تے ہو ئے کہا کہ ملزم پرویز عرف پیجی نے اپنے دیگر 6 کس ساتھیوں پر مشتمل ایک گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو رات کے وقت کرایہ پر کار حاصل کرکے یا پھر دو موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر پتوکی اور اس کے گردونواح میں ہائوس ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے دوران طلائی زیورات ،نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان نے ضلع قصور اورساہیوال میں ایسی وارداتیں کر نے کے بازار گرم کر رکھا تھا۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی پتوکی سرکل علی اختر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی انسپکٹر ملک شمشیر علی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے پرویز عرف پیجی گینگ کو ساتھیوں سمیت گرفتا کر کے مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا ہے ۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی ٹریس کیا جا چکاہے جن کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوران انٹیروگیشن ملزمان نے پتوکی اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی ،رابری اور اسلحہ ناجائز کی 21 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران وملازمان کو تعریفی اسناد اور نقدانعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔