صدر پی ایف یو سی دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ

 Farrukh Nawaz Waraich

Farrukh Nawaz Waraich

لاہور : نوجوان قلمکاروں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے صدر فرخ شہباز وڑائچ سعودی عرب کے دورہ کیلئے روانہ ہو گئے۔

اپنے دورہ کے دوران وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ پی ایف یو سی کے پاکستانی نژاد ممبران اور سعودیہ عرب کے مختلف سیاسی و سماجی راہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور تعاون کے امور زیر بحث لائے جائیں گے۔

فرخ شہباز وڑائچ کا دورہ 14 روز پر مشتمل ہوگا جس کے بعد وہ پاکستان لوٹ آئیں گے۔