صدارتی نظام ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ طاہر حسین سید

Karachi

Karachi

سندھ (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور ترجمان طاہر حسین سید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کرپٹ نظام اور بد عنوان سیاست دانوں نے جمہوریت کے نام پر ملک اور قوم کو نیلام کر دیا ہے۔کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا بچہ بھی مقروض پیدا ہوتا ہے۔

ملک میں پچھلے آٹھ سالوں میں جتنی لوٹ مار اور کرپشن حکمرانوں سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے کی ہے اس کی مثال گزشتہ ٦٨ سالوں میں نہیں ملتی پارلیمانی نظام حکومت پاکستان میں بُری طرح ناکام ہوچکا ہے یہی وجہ ہے کے آج ملک تباہی کے دھانے پر آپہنچا ہے ۔ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے اور حکمرانوں کے گھروں سے دولت کے خزانے برامد ہو رہے ہیں۔

یہ کیسا نظامِ جمہوریت ہے ؟ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے صدارتی جمہوری نظام کا نفاذ ناگزیر ہو چکا ہے اس کے لیے سپریم کورٹ فوج اور عوام کو اپنا کردار نباہ کر قومی ذمہ داری پوری کرنی چاہئیے کیونکہ آپریشن ضربِ عضب اس وقت تک مکمل کامیاب تصور نہیں کیا جاسکتا۔

جب تک قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہ لائی جائے اور لوٹنے والے بد عنوان عناصر کو کیفرِ کردار تک نہ پہنچایا جائے ایک سوال کے جواب میں طاہر حسین سید نے کہا پرویز مشرف لندن پہنچ گئے ہیں وہاں وہ ایک ہفتے قیام کے بعد امریکا کے لیے
روانہ ہونگے اور علاج کرانے کے بعد وطن واپس آئینگے۔

طاہر حسین سید
سیکریٹری اطلاعت
آل پاکستان مسلم لیگ (سندھ)