مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 2/10/2015

Meeting

Meeting

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی پریس کلب مصطفی آباد، امن کمیٹی اور کیبل آپریٹرز سے میٹنگ، محرم الحرام کے موقع پر تمام مجالس اور نکالے جانیوالے جلوسوں کی سیکورٹی فول پروف اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کیلئے تمام وسائل بروائے کارلائے جائینگے: ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادمحمد امجد ڈوگر، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد امجد ڈوگر نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے صدر محمد عمران سلفی ، ممبران و عہدیداران پریس کلب، کیبل آپریٹرز، ممبران امن کمیٹی اورمعززین علاقہ سے محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کی، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے کہا کہ جلوس و مجالس کے مقررہ روٹس اور ٹائم کی پابندی کروائی جائے گی ، سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جارہی ہیں۔لائوڈسپیکر کے استعمال ،شرانگیز مواد اور اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام، صحافیوں، ممبران امن کمیٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عشرہ محرم الحرام کے دوران حکو متی ضا بطہ اخلا ق پر سختی سے عمل درآمد کر کے فر قہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحا د بین المسلمین کے فروغ کیلئے اپنا اپنا کر دارادا کریں اور ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے بہترین کردار ادا کریں۔اس موقع پر ممبران امن کمیٹی نے محرم الحرام کے دوران مثالی امن ، بھائی چارے اور اخوت کی روایت کو برقرار رکھنے کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادمحمد امجد ڈوگر کی وڈانہ میں کھلی کچہری،ملکی حالات کے پیش نظر عوام اپنے ارد گرد نظر رکھیں کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع فوری پولیس کو دیں، فوری کاروائی کی جائے گی، پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے ،عوام جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں،عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ممکن نہیں، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد امجد ڈوگر نے وڈانہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے پولیس کی چار گاڑیاں روڈ پر گشت کر رہی ہیں، عوام اپنے آس پاس ہونے والے کسی بھی جرم کی اطلاع پویس کو دیں، تاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بروقت کاروائی کی جا سکے، ایس ایچ او نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں کسی بھی مشکوک کرایہ دار یا مشکوک مہمان کی اطلاع پولیس کو دیں، مالک مکان اپنے مکانات کرایہ پر دینے سے قبل پولیس کو اطلاع دیں ، منشیات فروشوں کا خاتمہ اور علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانا مشن ہے، اس موقع پر عوام نے وڈانہ سے لکھنیکے اور چڑوان روڈ پر گشت کرنے پر زور دیا اور مین روڈ پر پٹرولنگ پولیس کی رشوت وصول کی شکایت کی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126