پریس کلب جہلم رجسٹرڈ کا تنظیمی اجلاس زیر صداررت سرپرست اعلیٰ ظفر ڈار منعقد ہوا

Jhelum

Jhelum

جہلم (مرزا فیاض اشرف) پریس کلب جہلم (رجسٹرڈ) کا تنظیمی اجلاس زیر صداررت سرپرست اعلیٰ ظفر ڈار منعقد ہوا، اجلاس میں سابق صدر پریس کلب جہلم ڈاکٹر مظہر اقبال مشر نے سال 2015ء کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ، جس کی شرکاء اجلاس کی طرف سے توثیق اور تحسین کی گئی ، انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر پریس کلب جہلم کی تمام باڈی25دسمبر سے سابق ہو چکی ہے۔۔

اب سرپرست اعلیٰ ظفر ڈار نئے الیکشن تک پریس کلب کی تنظیمی ذمہ داری نبھائیں گے ، اس موقع پر سرپرست اعلیٰ نے چارج سنبھالنے کے بعد سال2016ء کے الیکشن کے حوالے سے شرکائے اجلاس کی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ پریس کلب جہلم کے انتخابات برائے سال2016ء جنوری کی 22تاریخ بروز جمعة المبارک منعقد ہوں گے ، الیکشن کمیٹی ڈاکٹر مظہر اقبال مشر ، ندیم ساجد مغل ، راجہ سہیل کیانی اور مرزا فیاض اشرف پر مشتمل ہوگی اور پریس کلب کے ممبران الیکشن کے حوالے سے 15دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں ، امیدوار برائے صدارت کیلئے ا لیکشن فیس تین ہزار روپے اور جنرل سیکرٹری کیلئے دو ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔۔

اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ جن ممبران کی ماہانہ فیس بقایا ہے ، فیس ادا کرنے کے بعد ہی انہیں ووٹ کا حق حاصل ہوگا ، اجلاس میں ڈاکٹر مظہر مشر ، ندیم ساجد مغل ، مرزا فیاض اشرف ، سید افتخار کاظمی ، چوہدری راشد محمود ، راجہ سہیل کیانی ، محمد وقاص ، عبدالقدوس علی ،چوہدری غلام مرتضےٰ و دیگر نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ ظفر ڈار نے کہا کہ پریس کلب جہلم واحد رجسٹرڈ پریس کلب ہے جو سال بھر مختلف قومی مواقع پر پروگرامات منعقد کرواتا ہے اور جس کے ماہانہ تنظیمی اجلاس منعقد ہوتے ہیں ، میں پریس کلب جہلم کے تمام ممبران کو یقین دلاتا ہوں کہ پریس کلب جہلم کے استحکام کیلئے اپنی بہترین کوششیں بروئے کار لائوں گا اور منصفانہ انتخابات کرواکر ذمہ داریوں کو منتخب باڈی کے سپرد کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ پریس کلب جہلم کے ارکان پریس کلب کی مضبوطی اور استحکام کیلئے اپنا اپنا کردار بطریق احسن ادا کرتے رہیں گے۔