کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 11/2/2017

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر+حاجی زاہد اقبال) پریس کلب کوٹلہ کی بہتری کے لیے پریس کلب کے تمام صحافیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ پریس کلب کے تمام ممبران ایک ٹیم کی مانند ہیں۔تمام صحا فی مثبت صحافت کو فروغ دیں گے۔ہماری ا ولین ترجیح پریس کلب کی بلڈنگ کی تعمیر ہے۔اپنے دور اقتدار میں صحافت کے فروغ اورصحافی کمیو نٹی کی فلاح کے لیے یک جان ہو کر کام کریں گے ۔ نو منتخب کابینہ اور اپوزیشن کے تمام فیصلوں کا احترام کریں گے، آئین کی پاسداری اور بالادستی ہمارے منشور کا اولین ایجنڈہ ہوگی ، ہم امید کرتے ہیں پر یس کلب کو ٹلہ کے تما م معززممبران پر یس کلب کو ٹلہ کی بہتری کے لیے ہمارا ساتھ دیں گے۔ بلڈنگ کی تعمیر جس کے لیے مستقبل قریب میں باہمی مشاروت سے مربو ط لائحہ عمل طے کریں گے اور جلد اس کی تعمیر یقینی بنائیں گے ہمیں پورے پریس کلب کے تعاون کی ضرورت ہے اور ہم امید کرتے ہیں پورا پریس کلب اور مقامی عوامی نمائندے ہماراساتھ دیں گے ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر پریس کلب کو ٹلہ زاہد اقبال زیدی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انصر ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر+حاجی زاہد اقبال)صحافت ایک مقدس پیشہ ہے صحافیوں کو اپنے فرائض بطریق احسن انجام دینے چاہیے،ان خیالات کا اظہار سابق صدر پریس کلب کوٹلہ چوہدری فیصل گجر نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق اور سچ پر مبنی رپورٹنگ کی ہے جس پرمعاشرے میں ایک مقام بناہے ۔حق اور سچ پر یقین رکھتے ہیں۔اللہ کا کرم شامل حال ہو تو کوئی بھی کسی کا کچھ نہیں بگار سکتا۔پریس کلب کوٹلہ کے صحافی با شعور ہیں۔تمام خبریں مثبت سوچ سے لگائی جاتی ہیں۔مگر حقیقت پر مبنی خبروں کو کبھی چھپایا نہیں جا سکتا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر+حاجی زاہد اقبال)پیروشاہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ ضلع بھر کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا ۔علاقہ بھرسے 56ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 12فروری برزوزاتوار کودن تین بجے ہو گا۔جس میںجیتنے والی ٹیم کو مبلغ 50ہزار روپے نقدبمعہ ٹرافی اوردوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 20 ہزار روپے نقد دئیے جا ئیں گے ۔ٹورنا منٹ کے مہمان خصوصی علاقہ کی ہر دل شخصیت چیئرمین یونین کونسل ککرالی چو ھدری فہیم سرور روپیری ہوں گے۔انظامیہ کے فرائض چوہدری محمد عارف شاہد(منیجنگ ڈائریکٹر الائیڈ سکول فتح پور)،ملک محمد نعیم،عدیل اشرف، غفران اسد،عمر ڈار ودیگر سر انجام دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر+حاجی زاہد اقبال)ویلڈن پولیس تھانہ ککرالی، ڈی پی او گجرات سہیل ظفرچٹھہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی سید حسنات شاہ کی قیادت میں طارق محمود اے ایس آئی نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر19سال سے قتل وناجائز اسلحہ،رہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم امانت علی ولد بہادر خان قوم گجر سکنہ پسوال کوفیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ککرالی کے چوکی انچارچ اے ایس آئی طارق محمود نے سرفرازسرورحوالدار،خرم شہزاد،عمرشہزاد،احسان اللہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر قتل،اقدام قتل،اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 19سال سے اشتہاری ملزم امانت علی ولد بہادر خان قوم گجر سکنہ پسوال کو گرفتار کر لیا۔عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ ککرالی سید حسنات شاہ اور ان کی ٹیم کو بھرپورخراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ 268/98میںملزم قتل کیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔اور قتل،اقدام قتل ،ناجائز اسلحہ اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔