مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/6/2015

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)انجمن تاجران وتحریک انصاف کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی، مقررین نے بر ما کے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران وتحریک انصاف کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر ظہور شاہین روپال نے کہا کہ مسلمانوں کو متحد ہونے کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے قبل کبھی نہ تھی، حضورۖ کا فرمان ہے کہ یہود و نصارا تمہارے کبھی دوست نہیں ہو سکتے، ترکی کے علاوہ کسی مسلمان ملک کے حکمران نے بر ما کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند نہیں کی، ڈاکٹر منیر اے ملک نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ جا رہے ہیں، ظلم و ستم ہر مسلمان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، او آئی سی کی خاموشی قابل مذمت ہے جانوروں کے حقوق کی خاطر آسمان سر پر اٹھانے والوں سے لاکھوں مسلمانوں کو قتل عام کیوں نظر نہیں آتا، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سمندر میں بے یار مدد گار برما کے مسلمانوں کو پاکستان میں پناہ دی جائے، محمد تاشفین ٹیپو نے کہا کہ قرار داد پیش کی کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ ، یو این او ، او آئی سی سے بھر پور احتجاج کرے اور مسلمانوں کی نسل کشی فوری بند کی جائے، غلام حیدر نے کہا کہ برما کے مسلمان مسلم حکمرانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، حکومت پاکستان امریکہ نوازی چھوڑ کر مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، آج کی یہ ریلی برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری کو پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا سرپرست اعلی بنا دیا گیا، ہم ان کی سرپرستی میں عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل کروا سکیں گے اور صحافیوںکے حقوق کی جنگ لڑیں گی، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری کو پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا سرپرست اعلی بنا دیا گیا، جس پر ایم پی ایز محمد یعقوب ندیم سیٹھی، حاجی نعیم صفدر انصاری، ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن ملک خرم نصراللہ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوںاور صحافیوں کی بڑی تعداد نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کیلئے یہ بڑے عزاز کی بات ہے کہ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ان کی سرپرستی کریں گے، ان کی قیادت میں پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا، اور اب عوام اور صحافیوں کے مسائل بہتر طور پر حل ہو سکیں گے، اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمرا ن سلفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد انصاری ملک بھر کے صحافیوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ارشد انصاری ہمارے پریس کلب کے سر پرست اعلی ہیں، ہم ان کی قیادت میں صحافی کالونی کیلئے بھی بھر پور کوشش کریں گے اور عوام کے مسائل پر بھی توجہ دیں گے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126