پریس کلب لاوہ کے ممبران کا ہنگامی اجلاس

Lawa Press Club

Lawa Press Club

لاوہ : پریس کلب لاوہ کے ممبران کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چیئرمین ملک حسن احمد، صدر امیر عبداللہ ملک، محمد فاروق عابد، حافظ قمرالزمان، ضیاء اعوان، حفیظ اللہ ملک، محمد ظہوراعوان، امتیاز ملک سمیت دیگر ممبران و اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں ٹی ایم اے تلہ گنگ کی جانب سے سینئر صحافی چوہدری غلام ربانی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے پر شدید مذمت کی گئی۔

چیف منسٹر پاکستان،، آئی جی پنجاب اورکمشنر راولپنڈی سے سینئر صحافی چوہدری غلام ربانی کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر خارج کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔