پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ کے الیکشن، کاغذات جمع کروانے کا سلسلہ جاری

Papers Deposited

Papers Deposited

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کے الیکشن، کاغذات جمع کروانے کا سلسلہ جاری، محمد عمران سلفی نے صدر، منیر احمد بھٹی نے جزل سیکرٹری کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات جمع کروا دئیے، رات گئے تک کاغذات جمع کروانے کس سلسلہ جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد کے سالانہ الیکشن کے سلسلہ میں کاغذات جمع کروانے کس سلسلہ جاری، لیکشن کمشنر رانا توقیر احمد کے مطابق ابتک کاغذات جمع کروانے والوں میں محمد عمران سلفی نے صدر، منیر احمد بھٹی نے جزل سیکرٹری، سعید احمد بھٹی نے سنیئر نائب صدر ،محمد جمیل سندھو اور بابا طارق مقبول نے نائب صدور، ارشد علی جوئیہ نے وائس چیئرمین، ڈاکٹر اسلم انصاری نے ایڈیشنل جزل سیکرٹری، عبدالقیوم نے سیکرٹری نشرو اشاعت، حافظ طاہر اقبال نے فنانس سیکرٹری کے کاغذات جمع کروا دئیے گئے ہیں۔

جبکہ کاغذات جمع کروانے کا سلسلہ آج بروز ہفتہ رات 8بجے تک جاری رہے گا، 8بجے تک کسی بھی سیٹ پر کاغذات جمع کروائے اور واپس لئے جا سکیں گے،15دسمبر کو تمام امیدواران کی فائنل لسٹ پریس کلب میں آویزاں کر دی جائے گی جبکہ الیکشن 20دسمبر کو ہوں گے، جس میں صحافی دوپہر ایک بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔