پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی میں منعقد ہوئی

Press Club Mianwali  Swearing Ceremony

Press Club Mianwali Swearing Ceremony

میانوالی (بیورو چیف) پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئر مین شہباز خیل یونین کونسل طارق اقبال خان ، ملک عنایت اللہ اعوان ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار ، منظور احمد خان ایڈووکیٹ صدر مسلم لیگ ن لائرز ونگ، JUP کے راہنما ممتاز خان تاجے خیل ،حسن رضا اتراء ایڈووکیٹ ، اعجاز ترین ایڈووکیٹ،تاجر راہنما فیصل خان براہم خیل،صدر انجمن تاجران بلوخیل روڈ عبید اللہ خان غورنی،صدر فضل الرحمن خان کونسلر ،حکیم سلیم اختر خان تھے ۔ تقریب میں سول سوسائٹی اور صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کی تلاوت حافظ امتیاز جبکہ نعت رسول مقبول ۖ کا اعزاز ظفر اقبال خان قادری نے حاصل کیا ۔ چیئر مین الیکشن منصور خان نے باضابطہ طور پر نو منتخب عہدیداروں کا اعلان کیا ملک عنایت اللہ اعوان ایڈووکیٹ نے نو منتخب عہدیداروں کو ہار پہنا کر مبارک باد پیش کی اور طارق اقبال خان چیئر مین شہباز خیل یونین کونسل نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

تقریب سے سابقہ صدر نجیب اللہ خان نجی نے اظہار خیال کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے صحافی برادری اور ڈسٹرکٹ میانوالی کی عوام کیلئے کام کریں اور مظلوم لوگوں کا ساتھ دیکر اپنے ادارے کا وقار بڑھائیں ۔ نو منتخب صدر محمد اکرم خان شیرازی ، سینئر نائب صدر تاج محمد جوڑا ، انفارمیشن سیکرٹری عبدالحمید خان لاشاری ، نائب صدر نور تری خیلوی ، جنرل سیکرٹری طارق سجاد خان ، جوائنٹ سیکرٹری حبیب اللہ ، رابطہ سیکرٹری حفیظ اللہ خان محمدی کو صحافی برادری اور مہمانوں نے منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔