پریس کلب کے سیکرٹری نے اعلان کردہ رقم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پریس کلب کے سیکرٹری نے تاجر تنظیموں کی جانب سے فرنیچر کی مد میں اعلان کردہ رقم اور اب تک ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ جس کے مطابق فرینڈز آف پریس کلب سیمینار میں تاجر تنظیموں کے عہدیداروں اور مخیر حضرات نے 4,69800/-روپے کا فرنیچر دینے کا اعلان کیا تھا۔ 30 جون 2015ء تک تاجر تنظیموں اور مخیر حضرات کی جانب سے 1,52300/-روپے کے عطیات فرنیچر کی مد میں کلب کو دیئے گئے ہیں جبکہ 1,53000/-روپے کا فرنیچر مارکیٹ سے لیا گیا ہے۔

سیکرٹری پریس کلب طاہر محمود خالق نے کہا ہے کہ عید کے فوری بعد تین تاجر تنظیمیں مشترکہ طور پر اعلان کردہ فرنیچر پریس کلب کو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک جن افراد نے فرنیچر کی مد میں ہمارے ساتھ تعاون کیاان میں میاں محمد شاہد گوگی چیف ایڈیٹر روزنامہ میراقلم’ میاں یوسف موتی صدر سٹی کلاتھ بورڈ’ خالد جٹ صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار’ رانا سکندر اعظم جنرل سیکرٹری الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد’ شہزاد یونس فائر ٹیکس’ میاں محمد ساجد صدر فیصل آباد یونین آف پروفیشنل جرنلسٹس’ ندیم بھٹی میڈیا ایڈوائزر صوبائی وزیر خوراک شامل ہیں۔

پریس کلب کو دیئے جانے والے فرنیچر کے حوالے سے تمام تفصیلات کلب کے دونوں نوٹس بورڈز پر آویزاں کر دی گئیں ہیں جبکہ فیس بک Tahirkhaliqfsd@gmail.com اور @TahirKhaliq4 Twitter پر بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔