نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کی لیجنڈ بالر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

Wasim Akram

Wasim Akram

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کی لیجنڈ بالر پر حملے کی شدید الفاظ میںمذمت حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کے عہدیداران و ممبران نے کراچی کے علاقہ کارساز روڈ پر سوئنگ کے بادشاہ اور پاکستان کے مایہ ناز بالر لیجنڈ وسیم اکرام پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وسیم اکرم ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔

انھیں ہے ممکن تحفظ فراہم کیا جائے اور ان پر حملہ کرنے والوں کو فلفور گرفتار کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے تاکہ آئندہ اس قسم واقعات رونما نہ ہوسکے۔