پریس کانفرنس

Chaudhry Majid Iqbal Press Conference

Chaudhry Majid Iqbal Press Conference

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر جنسی سکینڈل کیس پر بھمبر کے نوجوانوں چوہدری ماجد اقبال ،مرزا یاسر ،چوہدری عبدا لجبار ،شہریار ظفر ،اسد لیاقت ،حسن اقبال ،عمر حیات ،اسد بشیر ،ڈاکٹر ذیشان صدیق ،ناصر منظور ،علی رضا ،محمد ندیم ،مظفر حسین بٹ ،اکاش اسلم ،صہیب لطیف اور نعمان ندیم نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ بھمبر جنسی سکینڈل کیس بھمبر شہر کی بدنامی کا باعث بنا ہے اور ضلع بھمبر کی دنیا بھر میں بدنامی اور رسوائی ہوئی ہے جو لوگ جنسی سکینڈل میں ملوث ہیں انکو قرار واقعہ سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ رونما ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 3 ماہ قبل اس واقعہ کی خبر اس شہر کی ہر گلی ،زبان پر عام ہے لیکن انتظامیہ پو لیس کی بے حسی کی وجہ سے 3 ماہ گزرنے کے بعد ایف آئی آر در ج نہ کی گئی جو کہ بھمبر انتظا میہ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بھمبر پولیس اس واقع کی میر ٹ اور انصا ف کی بنیاد پر تفتیش کر ے اگر پو لیس نے میر ٹ پر مقدمہ کی تفتیش نہ کی تو بھمبر کے نو جو ان پر زور احتجا ج کر ینگے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں شہر کے معززین اور ہما رے سیاستدانو ں کی خا مو شی پر بھی کہیں ایک سوال اٹھ رہے ہیں اتنے بڑ ے واقعہ پر انکی خا مو شی قابل افسوس ہے ہم بھمبر شہر کے رہنے وا لے اور بھمبر میں اس طر ح کی بے ہو دگی کو ہر گز بر داشت نہیں کر ینگے ہم نے گزشتہ روز بھمبر شہر میں احتجا ج کی کا ل دی تھی لیکن بعدازاں بھمبر انتظا میہ اور پو لیس کے سا تھ گفتوشنید کے بعد ہم نے اس کا ل کو مو خر کیا ہے جس میں ابھمبر انتظا میہ نے میر ٹ پر مقدمہ کی تفتیش کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھمبر پولیس اورانتظامیہ کو ہم نے 72 گھنٹے کا ٹائم دیا ہے کہ مقدمے کی میرٹ پر تفتیش کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور ملزمان کو قرار واقعہ سزا دی جا ئے انہوں نے مز ید کہا کہ اس مقدمہ میں کچھ لو گ نو ٹوں کی چمک پر میر ٹ اور انصا ف کا قتل کروانا چا ہتے ہیں وہ بھی را ہ راست پر آجا ئیں یا اپنے احتساب کیلئے تیا ر ہو جا ئیں انہوں نے بھمبر انتظا میہ اور پو لیس سے مطا لبہ کیا کہ اس مقدمہ کی میر ٹ پر تفتیش کی جا ئے اور اگر میر ٹ پر تفتیش نہ کی گئی تو بھمبر کے نو جوان اس واقعہ کے خلا ف پرزور احتجا ج کر ینگے جس کی ذمہ دا ر انتظا میہ ہو گی۔