پریس کلب (رجسٹرڈ) جہلم کا اہم ماہانہ اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران صدر ہذا منعقد ہوا

Press Meeting Group Photo

Press Meeting Group Photo

ْپوران/جہلم (بیوروچیف ) پریس کلب (رجسٹرڈ) جہلم کا اہم ماہانہ اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران صدر ہذا منعقد ہوا۔
اجلاس میں جنرل سیکریٹری راجہ سہیل کیانی نے ایجنڈا پیش کیا۔اس اہم ماہانہ اجلا س میں مشر فری ڈسپنسری کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے بارے میںتجاویز پیش کی گئیں جو کہ متفقہ طور پر تمام ممبران نے منظور کر لیں۔آئندہ منعقد ہونے والے اجلاسوں کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس وقت مقررہ کے مطابق شروع کیا جائیگا اور ممبران کو صرف 15 منٹ تاخیر کی اجازت دی جائیگی۔

اجلاس کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا اور اس کے بعد دعا کرا دی جائیگی۔اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ انشاء اللہ العزیز 29 نومبر 2016 کو پریس کلب(رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام سابقہ صدر مرحوم و مغفور ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کے نام پر فری ڈسپنسری کا آغاز کر دیا جائیگا۔محترم مبارک بیگ صاحب نے مشر فری ڈسپنسری کے لیے ٹیبل دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ آفس سیکریٹری مرزا انعام الحق آف پوران نے ہر ماہ ادویات کے لیے 500 روپے اور ایک عدد فلیکس لکھائی کے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

جائنٹ سیکریٹری محمد وقاص اور فنانس سیکرٹری چوہدری غلام مرتظیٰ نے بھی باہمی طور پر ایک فلیکس دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔صدر ، جنرل سیکریٹری اور دیگر تمام ممبران نے تنظیم مغلیہ کے ندیم ساجد مغل کو سینیئرنائب صدر اور روزنامہ قوت لاہور کے بیوروچیف جہلم عارف محمود قریشی کو نائب صدر بننے پر زبردست مبارکباد بھی پیش کی۔ مشر فری ڈسپنسری کے لیے پرچی فیس 30روپے مقرر کئے گئے۔اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے یہ بھی طے پایا کہ جو ممبر یا عہدیدا ر مشر فری ڈسپنسری کے لیے مبلغ 1000 یا اس سے زائد رقم دیگاتو اس کا نام لوح اعزاز برائے تعاون پردرج کیاجائے گا۔اور مشر فری ڈسپنسری مریضوں کے لیے ہفتے میں دو دن جمعہ اور اتوار کھلی رہے گی جس کی ٹائم ٹیبل آنیوالے اجلاس میں مقرر کیا جائیگا۔

جمعہ کے دن میل ڈاکٹر جبکہ اتوار کے دن لیڈی ڈاکٹر صاحبہ مریضوں کا معائنہ کرینگے۔ صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے پریس کلب (رجسٹرڈ) کا آئندہ اجلاس 20 نومبر 2016 کو دوبارہ طلب کر لیاہے جس میں مشر فری ڈسپنسری کے افتتاح کے لیے مہمان خصوصی اور مزید تجاویز پر غور و حوض کیا جائیگا۔صدر ہذا نے تمام ممبران کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اخبارات میں مشر فری ڈسپنسری افتتاحی تقریب کے بارے میں خبریں اور فری اشتہارات شائع کروائیں۔

اجلاس میں سینیئر نائب صدر ندیم ساجد مغل کی والدہ مرحومہ مغفورہ، نائب صدر عارف محمود قریشی کے عزیز رشتہ دار مرحوم و مغفور فاروق احمد جو کہ چند دن قبل ڈومیلی میں وفات پا گئے تھے، اور انفارمیشن سیکریٹری مرزا فیاض اشرف کے ماموں مرحوم، اور پھوپھی مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا اور ان کی روح کے ایصال ثواب ، مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے اور نبی رحمت ۖ کی شفاعت نصیب کرے آمین۔