جھنگ کی خبریں 2/11/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (تحصیل رپورٹر) شہری کی جانب سے شکایت پر پنجاب انفارمیشن کمیشن نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کو 11 نومبر کو طلب کر لیا۔جھنگ کے رہائشی محمد منظور انورکی جانب سے مورخہ 18 جنوری 2016 کو چیئرمین بورڈ آف ریونیو پنجاب کوایک درخواست ارسال کی گئی تھی جس میںسیٹلائٹ ٹائون جھنگ سے ملحقہ 200 کنال سرکاری اراضی جس پر ماضی میں پاکستان ملک فوڈ مینوفیکچرز لمیٹیڈ کے نام سے فیکٹری نصب تھی اور بعدازاں اس پرمکہ ٹائون کے نام سے ہائو سنگ سکیم بنا دی گئی کی فروخت سے متعلق کاغذات مانگے گئے تھے۔قبل ازیںڈی سی او جھنگ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اس سرکاری اراضی کو بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر ایک سیل ڈیڈ کے تحت مورخہ 15 مئی 1968 کو اشرف ریاض ڈائریکٹرپاکستان ملک فوڈ مینو فیکچرز لمیٹیڈ کے نام 96250 روپے میں فروخت کر دیا گیاتھا۔شہری نے درخواست میں ڈی سی او جھنگ کے اسی جواب کا حوالہ دیتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ریونیو پنجاب سے اس سیل ڈیڈ سے متعلق کاغذات کی مصدقہ کاپی مانگی گئی تھی۔محکمہ کی جانب سے معلومات فراہم نہ کرنے پردرخواست گذار کی جانب سے مورخہ 15 فروری کوانفارمیشن کمیشن کو شکایت ارسال کی لیکن معلومات کی عدم فراہمی پر دوبارہ 19ستمبرکمیشن کو شکایت ارسال کی گئی جس پر انفارمیشن کمشنر مختار احمد علی نے سینئر ممبربورڈ آف ریونیوپنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کے پبلک انفارمیشن آفیسر کو متعلقہ ریکارڈ سمیت 11نومبرکو کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے کہ مطلوبہ معلومات مقررہ وقت پر فراہم کیوں نہیں کی گئیں۔ کمیشن کے رو برو پیش نہ ہونے کی صورت میں کمیشن پنجاب شفافیت و معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے معلومات چھپانے کے مرتکب ہونے پر جرمانہ یا سزا یا دونوں بھی ہو سکتی ہیں۔ انفارمیشن کمشنر نے مزید کہا ہے کہ اگر محکمہ میںابھی تک پبلک انفارمیشن آفیسر نامزد نہیں کیا گیا تو پنجاب شفافیت و معلومات تک رسائی کے قانون2013کی سیکشن7کے تحت فوری طور پر پبلک انفارمیشن آفیسر نامزد کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بزم حسان کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان”محفل حمدونعت”مورخہ 4 نومبر بروز جمعةالمبارک بعدازنمازعشاء بمقام جا مع پنجاب کیڈٹ سکول،گلی حکیم شفیع والی محلہ دھپ سڑی جھنگ میںمنعقدہورہی ہے جسمیںپاکستان علماء کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علا مہ شبیراحمدعثمانی آف فیصل آباداپناخصوصی خطاب فرمائینگے۔ثناء خواںمصطفی کیلئے شہرت یافتہ فیصل بلال حسان،محمدحسان شاہدرامپوری، محمد عامر شہزاداشرفی آف گوجرانوالہ اورحافظ مونس دائودآف فیصل آباداپناکلام پیش کرینگے۔یہ بات پاکستان علماء کو نسل کے ضلعی سیکرٹری اطلاعا ت محمدسیف اللہ خالدچشتی نے اپنے ایک بیان میںکہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میڈیا کوارڈنئیٹر محمد زبیر کے مطابق انجینئر علی حسنین کو انچارچ ریسکیو 1122 جھنگ تعینات کر دیا گیا ہے انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید کے ٹریفک حادثے میںزخمی ہوئے اور چار روز اسلام آباد میںزیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ان کی جگہ پر ڈائر یکٹر جنرل پنجاب ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے فیصل آباد سے ایمرجنسی آفیسر انجینئر علی حسنین کو بطور انچارچ ریسکیو 1122جھنگ کے احکاما ت جاری کردیئے انہوں آج اپنے عہدے کاچارچ سنبھال کر کام کا آغاز کردیا اوراب سے وہ ریسکیو 1122 جھنگ کے تمام معاملات کو دیکھیں گئے