جھنگ کی خبریں 11/6/2016

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سبزی اور فروٹ کی وافر فراہمی اورارزاں قیمتوں کو بحال رکھنے کیلئے قائم مقام ڈی سی او شوکت علی کھچی نے ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو کے ہمراہ شہر کی مرکزی فروٹ اور سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔ ڈی سی او نے اس موقع پر سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور بولی کے مراحل کو جائز ہ لیااور صفائی کے حوالہ سے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ عملہ کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں قائم مقام ڈی سی او شوکت علی کھچی نے اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ کے ہمراہ سٹیلائٹ ٹائون کے علاقہ میں قائم سستے رمضان بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوںنے آٹا، چینی،گوشت، پھل ، سبزیات اوردیگر اشیاء خوردونوش کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوںنے مختلف فلور ملوں کی طر ف سے فراہم کئے گئے آٹا کے معیار کو چیک کیا اور رمضان بازار کے انچارج کو صفائی اور دیگر معاملات بارے ہدایات جاری کیں۔ ڈی سی او نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سستے رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی اشیائے خوردونوش نہایت مناسب اور رعائتی قیمتوں پر فراہمی کے حوالہ سے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی طر ف سے سیلابی صورتحال کے دوران جان بحق ہونے والے شخص کی بیوہ کو پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔ اس ضمن میں ڈی سی او آفس جھنگ میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں قائم مقام ڈی سی او شوکت علی کھچی نے ایم پی ا ے خالد محمود سرگانہ اور میاں محمد اعظم چیلہ کے ہمراہ اٹھارہ ہزاری سے تعلق رکھنے والے شخص محمد اعظم جوکہ دوران سیلاب جاں بحق ہو گیا تھا اس کی بیوہ پروین مائی کو پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی حکومت کی طرف سے رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے حوالہ سے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں اے ڈی سی محمد اویس ملک نے ڈی پی او ہمایو ں مسعود سندھو کے ہمرا ہ شہر کی مرکزی فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں فروٹ اور سبزیوں کی بولی کے مراحل کی نگرانی کی۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری اور دیگر عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ فروٹ و سبزی منڈی میں بولی کے مراحل کوشفاف بنانے سے اوپن مارکیٹ کی دکانوں پر بھی قیمتوں کو معمول پر رکھا جا سکتا ہے لہٰذا اس حوالہ سے سختی سے نگرانی کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔اے ڈی سی ملک اویس نے تمام رمضان بازاروں کے انچارج اور پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی مصنوعی کمی بھی ہر گز نہیں ہونی چاہیے۔ اویس ملک نے بتایا کہ آٹا، چینی اور دیگر سبسیڈی کی اشیاء وافر مقدار میں روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں فراہم کی جارہی ہیں جس سے عام آدمی بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مزید برآں ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھونے سبزی منڈی کے اطراف اور شہربھر میں ٹریفک کے نظام کو فعال رکھنے اور رمضان بازاروں کی سیکیورٹی کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعة الدعوة کا امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کے خلاف یوم احتجاج۔ پاکستان کے خلاف دفاعی معاہدوں اور انڈین ایئرپورٹس پر امریکی ڈرون کی مذمت ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت اور امریکہ کے پاکستان کے خلاف دفاعی معاہدوں اور انڈین ایئرپورٹس پر امریکی ڈرون اور میزائیل بیٹریوں کی تنصیب کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر یوم احتجاج منایا گیا۔ اس موقع پر جماعة الدعوة جھنگ شعبہ تعلقات عامہ کے ضلعی صدر محمدمنشا ء جھنگوی اور ابوعمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت اور امریکہ معاہدے پاکستان کی دفاعی اور معاشی قوت کو کمزور کرنے کیلئے ہیں۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے عالم اسلام کی قیادت کرسکتا ہے، مسلمان ممالک اپنی یونین اور اپنی کرنسی بنائیں اور مغرب کی غلامی سے نکلیں ۔ دفاع پاکستان کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو متحد ہونا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ آج بہت سارے مسائل سے دوچار ہے ۔ اللہ کے دشمن ،امت اسلامیہ کے خلاف منصوبے پر منصوبے بنارہے ہیں۔اسلام کے دشمن مسلمانوں کے خلاف زہراگل رہے ہیں۔ احتجاج میں جماعت اسلامی جھنگ کے سینئر رہنما ڈاکٹرعبدالجبار ، جمعیت علماء اسلام کے چوہدری شہبازگجر ایڈووکیٹ ، ٹیچرزیونین کے صدر صوفی رمضان انقلابی ، کسان اتحاد کے عامر شاکر نول ایڈووکیٹ بھی شریک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھارت امریکہ دفاعی معاہدے سے خطے کے ممالک کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان خیالات کا ظہار امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ بہادر خان جھگڑ نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے بھی کئی بار پاکستان پر حملے کرچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکی حکومت کا سلوک ہتک آمیز ہے۔ پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات پس پشت ڈال کر امریکہ سے دوستی نہ کی جائے۔ ہم آزاد ملک ہیں اور امریکہ سے برابری کی بنیاد پر دوستی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہیں اور آئندہ سے پاکستان کی خودمختاری کرنے والے ہر ڈرون طیارے کو مارگرایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے انڈیا کوسٹریٹجک پارٹنر بنایا تو پاکستان سمیت تمام ممالک کیلئے خطرہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متفقہ خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے ۔

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News