جھنگ کی خبریں 2/5/2016

Jhang Rally

Jhang Rally

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلہ کے حوالہ سے مزدورں کو خدمت کارڈ کے اجراء کے حوالہ سے جناح کونسل ہا ل میں میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر قائم مقام ڈی سی او عبد القاد ر شاہ بطور مہمان خصوصی جبکہ ایم پی اے خرم خان سیال، ای ڈی او ایجوکیشن ، ڈی او ایجوکیشن زنانہ و مردانہ،ڈی او لیبر، ڈی او سوشل ویلفیئر ، مختلف مزدور تنظیموں کے عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین کی بڑی تعدا دموجود تھی۔ اس موقع پر قائم مقام ڈی سی او /اے ڈی سی عبد القاد ر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے حکومت اس حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور خدمت کارڈ کا اجراء ا س حوالہ سے ایک اہم سنگ میل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ تعلیم، لیبر اور سوشل ویلفیئر باہمی اشتراک اور منصوبہ بندی کے تحت بچوں خصوصی طورپر مزدوروں کے بچو ں کو سرکاری سکولوں میں داخلہ کو یقینی بنائیںاور مفت کتب اور دیگر ضروریات کے حوالہ سے اپنا فعال کردار ادا کریں۔قائم مقام ڈی سی او نے مزید کہا کہ مزدور طبقہ کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کا راز ان کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے بتایا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا دارومدار تعلیمی میدان میں ترقی سے ہی وابستہ ہے۔لہٰذا بچو ں کو چائلڈ لیبر سے دور رکھنے کیلئے ان کا سکولوں میں داخلہ نہایت ضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ مزدور طبقہ کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے میں بہترین مقام اور روز گار کے مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں۔ ڈی او سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے روشنی میں بچوں کے داخلہ کے وقت متعلقہ خاندان کو فی بچہ دو ہزار روپے کی ادائیگی کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں باقاعدگی سے سکول جانے والے بچوں کیلئے خدمت کارڈ کے ذریعے ایک ہزار روپے ماہانہ خصوصی وظیفہ دیا جائیگا۔ انہوںنے بتا یا کہ سروے کے دوران ضلع بھر سے 362خاندانوں کے 751بچوں خدمت کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں مستحق بھٹہ مزدوروں میں خدمت کارڈ تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تعلیم واساتذہ دشمن پالیسیوں کے خلاف آج2مئی صبح 10بجے ڈی سی اوآفس کے سامنے اساتذہ کا دھرنا ہوگا۔ ہر سال سینکڑوں اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرکے ہر ضلع سے سینکڑوں آسامیاں ختم کرنا اساتذہ کش پالیسی ہے۔ NTSایک فراڈ ہے جس کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار سے محروم کرنے کا پروگرام ہے۔ PEFکے حوالے کئے گئے تمام سکولوں کو واپس کیاجائے ۔آئندہ کیلئے کسی سکول کو PEFکے حوالے نہ کیاجائے۔ وعدے کے مطابق اساتذہ کو اَپ گریڈیشن دی جائے ، اساتذہ کو دی جانے والی بے جاسزائیں ختم کی جائیں ۔ پنجاب بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ 6مئی چنیوٹ اور 8مئی کو بھکر میں احتجاج کے بعد رفتہ رفتہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ڈے اینڈ نائٹ دھرنا ہوگا۔ ۔ ان خیالات کااظہار مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس پنجاب صوفی رمضان انقلابی ، مرکزی صدر خواتین ونگ میڈم فرخندہ عثمان ، چیف آرگنائزر محمدخان اعوان ، محمدشفیق بھلوالیہ ودیگر اساتذہ رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے تمام اساتذہ کو متحد کرنے کیلئے آل اساتذہ الائنس پنجاب بنائی جس کا منشور تین لاکھ اساتذہ کو متحد کرکے حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے مجبور کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) شکاگو کے شہید ہونے والے مزدوروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے عالمی یومِ مزدور گزشتہ روز جھنگ میں بھی منایا گیا اس حوالے سے دنیا بھر کے مزدوروں کو اہنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی تحریک دینے والے شکا گو کے شہید مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس سلسلہ میں لیبر قومی موئومنٹ کے زیر اہتمام پاور لومزورکروں اور بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں نے اپنے اپنے سیکٹروں سے اپنے اپنے صدور کی قیادت میں ریلیاں نکالیں جو شہر کے معروف ایوب چوک پر اکٹھی ہو گئیں جہاں سے لیبر قومی موئومنٹ کے ضلعی صدر چوہدری تنویر احمد کی قیادت میں ایک بہت بڑی ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے باہر پہنچے جہاں پر انہوں نے مظاہرہ کیا اور قائدین نے شرکاء سے خطاب کیا مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر دور میں مزدور کو اُسکے حقوق دینے سے حکمرانوں نے گریز کیا مقررین نے کہا کہ مزدوروں کو خواہ وہ پاور لومز کے کسی شعبہ میں کام کرتے ہوں یا بھٹہ خشت پر کام کرنے والے ہوں اُن کے بنیادی حقوق سوشل سیکورٹی کارڈ اور ای،او ،بی،آئی کارڈ سے بار بار مطالبات کرنے کے باوجود محروم رکھا ہوا ہے یہاں تک کہ مزدوروں کو ہیلتھ اینڈسیفٹی کی سہولت بھی میسر نہ ہے اور2016ء کے بجٹ میں انکی تنخواہوں میں100فیصد اضافہ کیا جائے ورنہ ہم اپنے جائزحقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے خطاب کرنے والوں میں لیبر قومی موئومنٹ کے ضلعی صدر چوہدری تنویر احمد،صدر جھنگ سٹی سیکٹر رانا زاہد، صدر آدھیوال سیکٹرانور علی انصاری، صدر سیکٹر چنیوٹ موڑ نور احمد خان بلوچ،لیبر قومی موئومنٹ کے جنرل سیکرٹری محمد اکبر، بھٹہ خشت مزدور ایسوسی ایشن کے صدرشوکت علی،شعبہ خواتین کی صدر رانی بی بی اور شوگر ملز کی مزدور یونین کے عہدیداررانا ذوالفقار علی شامل تھے اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بینرز ،جھنڈے اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ سکولز کو PEFکے حوالے کرکے پرائیویٹ کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا اور اساتذہ کی اَپ گریڈیشن نہ کی گئی تو پنجاب ٹیچرزیونین احتجاج کرے گی۔ ان خیالات کااظہار محمدانور جپہ صدر پنجاب ٹیچرزیونین ضلع جھنگ ، حاجی مشتاق احمدہرل سینئر صدر پنجاب ٹیچرزیونین پنجاب، محمدسعیداحمدضلعی جنرل سیکرٹری ، حاجی شمشاد حسین ،محمدعباس نعیم ، محمدعارف شاہ ، ملک غلام فرید ،مہر محمدرفیق سیال ، ظفراقبال گجر، نوید احمداسد ،چوہدری افضل ، میڈم شازیہ ناہید صدر PTUشعبہ خواتین جھنگ و دیگر اساتذہ رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنمنٹ سکولز کو پرائیویٹ کرنے کاسلسلہ بند نہ کیاگیا اور اساتذہ کی اَپ گریڈیشن فی الفور نہ کی گئی۔ مہنگائی کے اس دور میں اساتذہ غربت کی چکی میں پسے چلے جارہے ہیں اور حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے ، اساتذہ بھی اسی ملک کے باسی ہیںاور قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کررہے ہیں لیکن حکمران ان کا معاشی استحصال کرنے میں مصروف ہیں۔ اساتذہ کو بے توقیر ی کا تمغہ پہنا کر مخصوص ایجنڈہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اوراساتذہ کااستحصال بند کریں۔ حکومت غریب عوام کے بچوں کو تعلیم کا پورا پورا حق فراہم کرے ۔ سکولوں کی پرائیویٹائزیشن کرکے حکومت تعلیم سے جان چھڑانا چاہتی ہے جو آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے ۔ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تعلیم وصحت کی سہولیات فراہم کرے ،اگر سکولوں کو پرائیویٹ کرنے اور اساتذہ کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کیا گیا تو پنجاب ٹیچرزیونین بھرپور احتجاج کرے گی۔ یونین رہنماؤں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے حق کی آواز بلند کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں بصورت دیگر حکمران تباہی کی بھینٹ چڑھا دیں گے۔

Jhang

Jhang