جھنگ کی خبریں 3/10/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے گذشتہ ماہ ستمبر کی کارگردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ہر ایمر جنسی میں عوام الناس کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سر شار ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور یہ بھی بتایا کہ ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ میں 18164 کالز موصول ہوئیں جن میں 2727ایمرجنسی 2476معلوماتی 16 رونگ جبکہ 12945 دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122نے جن 2727 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 781روڈ ایکسیڈنٹ ، 1597 میڈیکل ایمرجنسی 882 افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔ 19آگ لگنے کے واقعات 83کرائم کالز اور 239 متفرق واقعات شامل تھے ۔ 03بلڈنگ مندہیم ہونے کے اور 05ڈوبنے کے واقعات شامل ہے اور ریسکیو 1122کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 90.9کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 6.19 فیصد رہی 3060لوگوں کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیاگیااور 85 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پرانا چنیوٹ روڈ چوہدری کالونی میںعبدلرزاق نامی ریسکیو اہلکارکے گھر میںشارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پالیا اور لاکھوں مالیت کا سامان محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید کے کی زیر صدارت ریسکیو1122کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے محرم الحرام کیلئے ایمرجنسی پلان کی حتمی منظوری دی جس کے مطابق محرم الحرام کے دوران تمام ریسکیورز چھٹیاں منسوخ کر دیں گئی ہیں پلان کے مطابق جلوسکے داخلی اور خارجی راستوں پر ریسکیو کی ایمبولنسز اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں موجود رہیں گئیں ریسکیو 1122کی جانب سے ماتم داروں بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ریسکیوپوسٹیں بھی قائم کیں جائیں گئیں محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں 160سے زائد اہلکار اپنے فرائض سرانجام دینگے اس کے علاوہ امامیہ رضاکاروں کی بھی طبی امداد کی تربیت دے دی گئی ہے جو اس دوران ریسکیو کی معاونت کریں گئے تمام مجالس پر ریسکیو کی ایمبولینسز الرٹ رہیں گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت بر وقت اور بہتر طبی امداد فراہم کی جاسکے اجلاس میں کنٹرول روم انچارج طاہر عباس، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محترمہ اصغری پروین اور میڈیا کوارڈینئٹر محمد زبیر نے سمیت تمام ریسکیوافسران نے شرکت کی