جھنگ کی خبریں 01/11/2015

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ ٹوبہ روڑ پرموضع باغ کے قریب تیز رفتار ٹرالے اور مسافرویگن میں تصادم کے نتیجہ میں چار خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اڈہ موضع باغ پر جھنگ سے ٹوبہ جانے والی مسافر ویگن نمبری MR- 301 مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرالے نمبری TLL-475سے بری طرح ٹکراگئی جس کے نتیجہ میںویگن میں سوار 40سالہ لیاقت،32سالہ بشری بی بی ،35سالہ سکینہ بی بی ،30سالہ شاہد حسین،38سالہ حاکم بی بی،70سالہ محمد اسحاق اور40سالہ شمشاد بیگم شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ شفٹ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈینگی کے لئے جاری آگاہی مہم سے اس حوالے سے خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوا ہے ،ناہید اختر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ناہید اختر نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حکومت کی جانب سے ڈینگی کے خلاف شروع کی گئی آگاہی مہم سے خاطر خواہ فوائد حاصل ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری تعلیمی اداروں میں ڈینگی سے متعلق سمینارز اور واک کی وجکہ طلباء اور طالبات میں اس کے حوالے انہیں معلومات فراہم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ،حکومت کی مدبرانہ پالیسیوں کی وجہ سے اب ضلع میں ڈینگی کا کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن یہ ای مسلسل عمل ہے اور اسے جاری رہنا چاہئے اگر چہ سرکاری ادروں میں اس حوالے سے کافی کام ہوچکا ہے لیکن نجی اداروں میں ابھی اس حوالے ابھی کافی ہونا باقی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ ٹوبہ روڈ اڈا حسن شاہ کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکل کے آپس میں ٹکڑانے سے پیش آیا جس سے 55سالہ ناصر 21سالہ قیصر گر کر شدید زخمی ھو ا دوسرا حادثہ جھنگ سٹی روڈ منھاج القران کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکل کے آپس میںٹکڑانے سے پیش آیا جس0 4سالہ عمردراز22سالہ عدیل شدید زخمی ہوا تیسرا حادثہ سرگودہا روڈ چنڈاڈا کے تیز رفتار موٹرسائیکل درخت سے جا ٹکڑایاجس 40 سالہ ممتاز 35سالہ امین شدید زخمی ھو اچوتھاحادثہ ٹوبہ روڈ بائی کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کے آپس میں ٹکڑانے سے پیش آیاجس سے 22 سالہ راشدہ 20سالہ علی گر کر شدید زخمی ھو ا جنھین ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دی کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال منتقل کیا