مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 21/11/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پکی حویلی کے راستے پر اہل محلہ کا قبضہ، ہلکی بارش کے بعد سکول آنے جانے کیلئے بچوں اور ٹیچرز کو شدید مشکلات کا سامنا، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبضہ واگزار کروانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پکی حویلی کے راستے کو اہل محلہ نے جانوروں کے باڑے میں تبدیل کر دیا، اہل محلہ شارع عام پر جانور بھاند کر انہیں چارہ بھی راستے میں ہی ڈالتے ہیں اور روز مرہ ضرورت کی اشیا لکڑیاں وغیرہ بھی اکثر راستے میں ہی رکھ دیتے ہیں، جس کی وجہ سے سکول آنے جانے والے بچوں اور ٹیچرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ ہلکی بارش کے بعد سکول آنا جانا نا ممکن بن جاتا ہے، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبضہ واگزار کروانے کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ ا و تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی موبائل ایسوسی ایشن سے میٹنگ، تھانہ مصطفی آباد کی حدود سے باہر کے افراد سے موبائل فون نہ خریدیں،میموری کارڈ میں فحش موویز اور تصاویرنہ بھری جائیں،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے موبائل ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے دوکانداروں سے میٹنگ کی، ایس ایچ او نے کہا کہ موبائل ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے دوکاندار تھانہ مصطفی آباد کی حدود سے باہر سے تعلق رکھنے والے افراد سے موبائل فون نہ خریدیں، جبکہ مہنگے موبائل فون خریدتے وقت پولیس کو اطلاع دیں، ہم موبائل کو چیک کرکے کلیرنس دیں گے پھر موبائل فون خریدیں، میموری کارڈز میں فحش موویز اور تصاویر بھرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، میموری کارڈز میں فحش موویز اور تصاویر بھرنے والے کمسن بچوں کو بے راہ وری کا شکار کر رہے ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔