پرائمری اسکولوں میں ثقافتی دن بڑے جوش و جذبے سے منانے کے حوالے سے پروقار تقاریب کا انعقاد

Talhar Culture Day Taqareeb

Talhar Culture Day Taqareeb

تلہار (امتیاز جونیجو) تلہار کے مختلف پرائمری اسکولوں میں ثقافتی دن بڑے جوش و جذبے سے منانے کے حوالے سے پروقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ شہر میں بچے، بوڑھے، نوجوان سندھ کا ثقافتی لباس اجرک ٹوپی زیب تن کرکے نکل پڑے ہیں جس کے باعث شہر کی چمک دھمک دوبالا ہو گئی ہے۔

تلہار کے کرم خان دلوانی پرائمری اسکول میں ثقافتی دن کے سلسلے میں ایک تقریب لمس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور دلوانی کی صدارت میں منعقد کی گئی جس میں آپا آرزونے اپنے منفرد انداز میں نعت پیش کی اور طلبہ و طالبات نے خوبصورت آواز میں قومی گیت پیش کئے اور ڈاکٹر غفور دلوانی، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سموں ملاح،اسکول کے ھیڈ ماسٹر عطاء اللہ شاھ، الیاس کھٹی اور امر سنگھ راٹھوڑ نے خطاب کیا جبکہ کھبڑ دلوانی نے شاھ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری سنا کر محفل کو اور رنگین بنا دیا۔

اس کے علاوہ مین پرائمری بوائز اسکول میں بھی ھیڈ ماسٹر چھٹو دلوانی کی صدارت میں انتہا پسندی کیخلاف سندھی ثقافت کے کردار کے عنوان پر کلچر ڈے منایا گیا جس میں اسکول کے بچوں اور اساتذہ آصف جمالی، شکور چانگ، عبدالواحد کنبھار، اکرم چانگ، گل محمد سونارو، ابراہیم کھٹی و دیگر نے شرکت کی تقریب کے موقع پر ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے بچوں اور اساتذہ نے اجتماعی دعا مانگی علاوہ عزین ثقافتی دن کے حوالے سے گورمینٹ گرلز مین پرائمری اسکول میں ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اسکول کی طالبات نے قومی نغموں پر رقص پیش کیا۔

اسکول کی ہیڈ مسٹریس آپا سکینہ چانگ نے خطاب کیا تقاریب میں مقررین نے خطاب کرتے کہا کہ جہالت کی تاریکی ختم کرنے اور علم کی روشنی پھیلانے میں ہم اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں سندھی میڈیا نے اس دن کا اعلان کرکے ہمیں متحد ہونے کا پیغام دیا ہے ہم اپنے سندھی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور صدیوں پرانی سندھی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے یے دن ہمارے لئے عید جیسا ہے یے دن ہمیں امن، محبت اور پیار بانٹنے کا درس دیتا ہے دوسری جانب آج مختلف جگہوں سے ریلیاں نکالی جائینگی اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی ثقافتی دن منانے تلہار پہنچ رہے ہیں۔