وزیراعظم کے اعلان کو 1 ماہ ہو گیا، صنعتوں کو سستی بجلی نہ ملی

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان پر ایک ماہ بعد بھی عملدرآمد نہ ہو سکا، صنعتکار تاحال وعدہ وفا ہونے کے انتظار میں ہیں۔ وزیر اعظم 28 دسمبر کو کراچی گئے، بھرپور تقریب سجی، تاجروں اور صنعتکاروں کو ایوارڈ کیساتھ ان کے لئے بجلی 3 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان ہوا۔

ایک ماہ ہونے کو آیا تاجر وزارت پانی و بجلی کی جانب سے اعلان پر عملدرآمد کے منتظر ہیں، مگر اب تک بجلی کی کسی ایک بھی تقسیم کار کمپنی نے وزیر اعظم کے اعلان پر عملدرآمد کے حوالے سے نیپرا کو کوئی درخواست نہیں بھیجی۔

دوسری جانب ترجمان وزارت پانی و بجلی کہتے ہیں جوں ہی نیپرا بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کرے گا، منظوری دے دی جائے گی لیکن نیپرا کب درخواست کرے گا، اس سوال کا جواب تاحال کسی کو معلوم نہیں۔