وزیراعظم اور آرمی چیف کا دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفاق

Nawaz Sharif and Raheel Sharif

Nawaz Sharif and Raheel Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان اسے باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردی کے حملے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو عوام کی حمایت حاصل ہے اور جنگ پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی۔ نواز شریف نے چارسدہ میں پاک فوج کی فوری کارروائی کو سراہا۔

ادھر وزیر اعظم نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سانحہ چارسدہ مالی معاونت کاروں اور سرپرستوں کا تعاقب کر کے انہیں پکڑا جائے۔