وزیر اعظم نے 1200 بیڈز کے نئے اسپتال کی منظوری دے دی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے جدید سہولیات کے 1200 بیڈز پر مشتمل نئے اسپتال کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیرا عظم نواز شریف نے نئے اسپتال کی تعمیر کے لئے وزارت صحت کو احکامات جاری کر دیئے ہیں، نیا اسپتال اسلام آباد کے نواحی علاقے کری روڈ پر 20 ایکٹر کی زمین پر تعمیر کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے زمین کی خریداری کے لئے اجازت سے دی ۔آغا خان فاونڈیشن اسپتال منصوبے کے لئے مفت تکنیکی سہولیات فراہم کرئے گی ۔600 بیڈز مخصوص کیئر یونٹ کے لئے مختص ہونگے۔