وزیراعظم کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس نہیں، وزیراعظم کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہناہے کہ جمہوریت میں وزیر اعظم کو جواب دہ ہونا پڑتا ہے اور میاں نواز شریف عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔ لگتا ہے منی ٹریل ثابت کرنے کے لیے 4 گواہ لانا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صادق اور امین تلاش کرنا بہت مشکل ہے، ملک کے وزیراعظم کو صادق اور امین ہونا چاہیے، وزیراعظم الزامات کا جواب دے رہے ہیں مجھ پر احسان نہیں کررہے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے خلاف دو دن میں تین تقریریں کی گئیں؟ اس پر کیا کہیں گے۔ عمران خان کا جواب میں کہنا تھا کہ خلاف ہونے والی تقریریں اُن کے لیے اعزاز ہے۔