وزیر اعظم سے چودھری نثار کی 24 گھنٹے میں دوسری ملاقات

Prime Minister and Chaudhry Nisar Met

Prime Minister and Chaudhry Nisar Met

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوبیس گھنٹے میں دوسری بار ملاقات کے لئے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے اور نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انگریزی اخبار کی متنازعہ خبر کے بارے میں تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے چودھری نثار کو ہدایت کی کہ معاملے کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔