وزیراعظم کی ہدایت پر کے پی ٹی کے 1200 ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

Karachi Port

Karachi Port

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے 1200 افسران اور ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے 1200 ملازمین کو وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم نامہ جاری ہوگیا ہے اور پورٹ ٹرسٹ انتظامیہ کی جانب سے 75 افسران اور 1 ہزار سے زائد ملازمین کو شوکازنوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔ شوز کاز نوٹس میں ملازمین پر سیاسی بھرتیوں کا الزام ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ ملازمین 7 یوم میں اپنا جواب داخل کریں کہ انہیں کس بنیاد پر ملازمت پر برقرار رکھا جائے۔

واضح رہے کہ ملازمت سے برطرف کئے جانے والے ملازمین کو گزشتہ دور حکومت میں بھرتی کیا گیا تھا اور 2013 میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ کی جانب سے ان تمام ملازمین کے مستقل ہو نے کاحکم نامہ بھی جاری کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق برطرف کئے جانے والے ملازمین میں کے پی ٹی ٹریفک پورٹ سیکیورٹی فورس آپریشن کے ملازمین بھی شامل ہیں جن کے فوری طور پر نکل جانے سے سمندری راستے سے کی جانے والی بر آمدات بند ہونے اور پورٹ کا نظام بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔