وزیراعظم کی عید میلاد النبی کے موقع پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر عید میلاد النبی کے موقع پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیر داخلہ، صوبائی وزراء اور آئی جی پنجاب نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال اور جاری میگا پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب حکومت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پنجاب میں امن وامان کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے۔