وزیراعظم فیئر ٹرائل کسی صورت برداشت نہیں کریں گیں، فرخ وسیم بٹ

Waseem Butt

Waseem Butt

آئرلینڈ ڈبلین (پ،ر) تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما فرخ وسیم بٹ نے کہا کہ وزیراعظم کی ضد سے یہی لگتا ہے کہ وہ لولی لنگڑی جمہوریت تو قربان کر سکتے ہیں لیکن فیئر ٹرائل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے وزیراعلی پنجاب نے بھی کہا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کمیشن نے ذمہ دار ٹھہرایا تو گھر چلا جاؤں گا۔

وہ گزشتہ روز ڈبلین میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ایک پروگرام میں کیے گے سوالوں کے جواب پر اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے مذید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے فیئر ٹرائل کے حوالے سے قوم کے سامنے تجاویز رکھ دیں ہیں ان پر عمل کئے بغیر شفاف تحقیقات ناممکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد نواز حکومت کو حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں بنتا وزیراعظم کے استعفی کے بغیر شفاف تحقیقات کا امکان کم ہے۔