وزیراعظم کا خاندان اور کوئی بھی احتساب سے بالا نہیں: اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا خاندان اور کوئی بھی احتساب سے بالا نہیں، پاناما لیکس پر ٹی او آرز اب پارلیمانی کمیٹی نے بنانے ہیں، دھرنے والی جماعت اکیلی رہ جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے، اپوزیشن سے مشاورت کے لئے تیار ہے، ٹی او آرز اب پارلیمانی کمیٹی نے بنانا ہیں، حکومتی ٹی او آرزحتمی نہیں ، اپوزیشن کے ساتھ مل کر ٹی او آرز تشکیل دیں گے ، معاملات پر مٹی نہیں ڈال سکتے، وزیر اعظم کا خاندان اور کوئی بھی احتساب سے بالا نہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سیاسی گہما گہمی میں پاکستان کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، دھرنےوالی جماعت اکیلی رہ جائے گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا 2018 میں الیکشن جیت کر چارٹر آف اکانومی پر کامیاب رہیں گے۔