وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

Nawaz Sharif Cabinet Meeting

Nawaz Sharif Cabinet Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، فاٹا اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ، افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق پالیسی سمیت 23 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں فاٹا اصلاحات سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کی تجویز پر غور ہوگا۔ افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق پالیسی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ مختلف ممالک سے باہمی مفاہمت کی یادداشتوں کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے ایران سے گیس خریداری کے معاہدے میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سابقہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی بھی منظوری دے گی۔