وزیراعظم کا دامن صاف ہے تو احتساب سے خوفزدہ کیوں ہیں : حامد رضا

Sahibzada Hamid Raza

Sahibzada Hamid Raza

لاہور (جیوڈیسک) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کسانوں کیلئے عذاب بن چکی ہے۔

محکمہ خوراک کے افسراں کرپشن کرنے والوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ ایک ماہ گزر جانے کے باوجود پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے احتسابی کمیشن نہ بننا افسوسناک ہے۔

وزیر اعظم کا دامن صاف ہے تو وہ احتساب سے خوف زدہ کیوں ہیں۔ حکمرانوں نے پاکستان تباہ کر دیا ہے۔