وزیراعظم گلگت بلتستان روانہ، عطا آباد جھیل پر بنائی گئی ٹنل کا افتتاح کرینگے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے پر روانہ ہوگئے، عطاء آباد جھیل کے مقام پر بنائی گئی ٹنل کا افتتاح کرینگے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا گلگت پہنچنے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان استقبال کرینگے ، وزیراعظم نواز شریف عطاء آباد کے مقام پر بنائی گئی ٹنل کا افتتاح کرینگے۔

عطاء آباد کے مقام پر بننے والی مصنوعی جھیل کی نذر ہو جانے والے قراقرم ہائی وے کے چوبیس کلو میٹر حصے کی جگہ سات کلو میٹر کے پانچ ٹنل بنائے گئے ہیں۔نیشنل ہائی ویز اتھارٹی حکام کی جانب سے وزیراعظم کو منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔