وزیر اعظم، عمران خان، بلاول، مراد شاہ کا آئل ٹینکر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آئل ٹینکر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔

ہم دکھ اور الم کی اس گھڑی میں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طور پر حادثے میں زخمی ہونے والوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کے اقدامات کرے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت اہم سیاسی رہنمائوں نے بھی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے اہلخانہ کو صبر کی تلقین کی ہے۔