وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون، خیریت دریافت کرنے پر اظہار تشکر

Nawaz and Modi

Nawaz and Modi

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں دل کے آپریشن کے لئے اسپتال جانے سے پہلے نریندر مودی کو فون کیا۔

وزیراعظم مودی نے انہیں جلد صحتیابی کی دعا دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے دو روز پہلے نریندر مودی کی ٹویٹ کے جواب میں انہیں فون کیا۔

ادھر ترک صدر طیب اردوان نے وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا اور انکی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے بھی وزیراعظم نواز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔