وزیراعظم جے آئی ٹی کی تحقیقات میں رکاوٹ ہیں، سپریم کورٹ استعفیٰ دلوائے۔ عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے کہہ دیا کہ ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، نواز شریف نے ہمارے کہنے پر تو استعفیٰ دینا نہیں سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ تحقیقات ہونے تک وزیر اعظم سے استعفیٰ دلوایا جائے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نہال ہاشمی تقریر کر کے جے آئی ٹی پر حملہ کر چکے ہیں، نہال ہاشمی نے استعفیٰ بھی نہیں دیا، پارٹی کو کال دی ہے کہ سب تیار ہو جائیں، خدشہ ہے کہ ن لیگ نے سپریم کورٹ پر کچھ نہ کچھ کرنا ہے، ہم سپریم کورٹ کیساتھ کھڑے ہونگے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم جے آئی ٹی کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، ہمیں خدشہ ہے کہ ن لیگ اور کچھ کرے گی، یہ زبانی وار تو کر ہی رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نواز شریف اور ن لیگ کیلئے میں بہت خطرناک آدمی ہوں۔

حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کہا گیا کہ تصویر میں بچہ ڈر کر بیٹھا ہوا ہے، حسین نواز کو بچہ بنا کر تاثر دیا گیا کہ بچے پر ظلم ہو رہا ہے حالانکہ 45 سال کا بچہ نہیں ہوتا۔